تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

پاکستانیوں کو اب موبائل رکھنے پر ٹیکس کے علاوہ 10فیصد کیا چیز دینی ہوگی؟ حکومت نے واضح اعلان کر دیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانیوں کو اب موبائل رکھنے پر ٹیکس کے علاوہ 10فیصد کیا چیز دینی ہوگی؟ حکومت نے واضح اعلان کر دیا ۔۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس کو رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا۔حکومت نے 15جنوری کے بعد استعمال نہ ہونے والے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے فون جن پر ڈیوٹی ادا نہیں ہوئی اور وہ زیر استعمال ہیں، 15جنوری کے بعد بھی ایکٹیویٹ رہیں گے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پرڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نئے موبائل فون سیٹس رکھنے والے مالکان ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر میں مطلوبہ ڈیوٹی ادا کریں گے جبکہ زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پر ڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد پی ٹی اے ایسے موبائل فون ایکٹیویٹ کریگا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved