تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

چین کا “چینگ، ای فور” خلائی مشن کے کامیاب ہونیکا دعویٰ


اسلام آباد(نیو زڈیسک) چینی خلائی تحقیقاتی ادارے نے چاند پر کامیاب خلائی مشن کی تصدیق کر دی۔ چینگ۔ ای فور 3جنوری کو چاند کی سطح پر لینڈ کیا تھا جس کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔چین نے “چینگ، ای فور”خلائی مشن کے کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ مشن کی چاند کی تاریک سطح پر کامیاب لینڈنگ کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی۔ چینی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق تمام سائنسی آلات بہتر انداز سے کام کر رہے ہیں، چینگ ۔ای فور نامی خلائی مشن گزشتہ برس دسمبر میں بھیجا گیا تھا۔چینی خلائی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ زمین پر تصاویر سمیت مختلف ڈیٹا کامیابی کے ساتھ بھیج رہے ہیں۔ چینگ ۔ای فور نامی خلائی مشن 3 جنوری کو چاند کی سطح پر لینڈ کیا تھا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved