تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

20اکتوبر کو تمام پاکستانیوں کے موبائل فون بلاک کر دیے جائیں گے کیونکہ ۔۔!پاکستانیوں کیلئے انتباہ جاری


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے موبائل فونز کے صارفین کو موبائل فونز کی رجسٹریشن کےلئے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں موبائل صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اسمارٹ فونز کی 20 اکتوبر 2018ء سے پہلے ہی تصدیق کروالیں۔یہ اقدام اسمگل موبائل فونز کے استعمال کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی اے نے ایک آفیشل پیج بھی لانچ کیا ہے جہاں سے موبائل صارفین اپنے اسمارٹ فونز کے IMEI نمبرز کی تصدیق کر سکتے ہیں۔پی ٹی اےکے مطابق 20 اکتوبر سے قبل موبائل فون صارفین اپنے اسمارٹ فونز کی تصدیق کروانے کے پابند ہیں کیونکہ

اس تاریخ کے بعد اسمگل شدہ موبائل فونز کو بلاک کر دیا جائے گا اور اسمگل شدہ موبائل فونز پاکستان میں کام کرنا بند کر دیں گے۔پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو پی ٹی اے کمپلائنٹ موبائل فونز استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ اپنے موبائل فون کی تصدیق کے لیے صارفین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔ اپنے موبائل فون کی تصدیق کے لیے اسمارٹ فونز صارفین پیغام میں ”IMEI” لکھ کر 8484 پر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔اس صورت میں




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved