تازہ ترین  
بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

ایسی پرت جو ہر شے کو روبوٹ میں تبدیل کردیگی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) سائنسدان ایسی عجیب چیز ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس سے گھریلو اور بے جان اشیا کو روبوٹ میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ سائنس روبوٹک میں شائع ہونیوالے مقالے میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکہ کی یل یونیورسٹی اور ناسا کے ماہرین ایک

ایسی برقیاتی پرت بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جسے اگر عام سے کھلونے پر بھی چسپاں کردیا جائے تو کھلونا ایک روبوٹ بن جائیگا۔اسے روبوٹک سکن کا نام دیا گیا ہے۔ روبوٹک سکن کو لچکدار شیٹس پر بنایا گیا ہے جس پر سینسرز اور بے جان چیز کو حرکت کرنے میں مدد دینے والے Actuators کے جوڑے نصب ہیں جنہیں ایک کنٹرولر کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے ۔اس روبوٹک سکن کو ایک کھلونا گھوڑے کی ٹانگوں پر لگا دیا گیا جسکے بعد وہ بے جان کھلونا چلنے ، دوڑنے اور بھاگنے لگتا ہے ۔ کامیاب تجربے کے بعد ماہرین اس ٹیکنالوجی سے پہننے والی شرٹ بھی بنائینگے جسے سپاہی اور خلا نورد استعمال کر سکیں گے۔اسی طرح سائنسدان اس ٹیکنالوجی کو معذور افراد کو لگا کر ناکارہ اعضا کو حرکت کرنے کے قابل بنانے پر کام کر رہے ہیں اور جلد یہ ٹیکنالوجی بھی منظر عام پر آئیگی جو طب کی دنیا میں انقلاب ثابت ہو گی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved