تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

کینسرمیں مبتلا سونالی بیندرے نے دیوالی کیسے منائی؟مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی


اسلام آباد(نیو زڈیسک)کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے گزشتہ روز دیوالی کی خوشیاں اپنے گھروالوں کے ساتھ منائیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سونالی بیندرے نے گزشتہ روز دیوالی کا تہوار اپنے شوہرگولڈی بہل اور بیٹے رنویر کے ساتھ نیویارک میں منایا، اداکارہ کی دیوالی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر اداکارہ سونالی بیندرے نےدیوالی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ایک غیر روایتی طور

پر منائی جانے والی دیوالی تھی کیونکہ ہمارے پاس بھارتی ( روایتی) کپڑے موجود نہیں تھے اور پوجا بھی چھوٹی سی ہوئی لیکن یہ سب دل سے کیاگیا تھا۔ ‘ سونالی بیندرے، گولڈی بہل اور ان کے صاحبزادے نے پوجا کے بعد روایتی انداز میں دعا مانگی اور پراساد کے طور پر گلاب جامن اور خشک میوہ جات آپس میں تقسیم کیے۔اداکارہ سونالی بیندرے پر رواں سال جولائی میں انکشاف ہوا تھا کہ انہیں کینسر کا مرض لاحق ہے، نیویارک میں ان کا علاج جاری ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved