تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

منفرد شاعر جون ایلیا کی 16ویں برسی آج منائی جارہی ہے


اسلام آباد(نیو زڈیسک)میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس، خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں‘‘۔منفرد اسلوب اور دھیمے لب ولہجے کے معروف شاعر جون ایلیا کی آج 16ویں برسی منائی جارہی ہے۔ جون ایلیا نے اردوادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا ۔ 14دسمبر 1931 کو امروہہ میں پید ا ہونے والے جون ایلیا کو، انگریزی ،عربی اور فارسی پر بھی مکمل عبور حاصل تھا۔ اُن کا پہلا شاعری مجموعہ ’’شاید‘‘ 1991 میں شائع ہوا جس کو اردوادب کادیباچہ قراردیا گیا۔اردو ادب میں جون ایلیا کے نثر اور اداریے کو باکمال تصور کیا جاتاہے۔ جون ایلیا کے شعری مجموعوں میں ’’یعنی‘‘ ، ’’گمان‘‘ ، ’’لیکن‘‘ ،’’گویا‘‘ شامل ہیں۔ زمانے میں الگ شناخت رکھنے والے جون ایلیا 8نومبر 2002کو انتقال کرگئے تھے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved