تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

ماضی کی سپراسٹار اداکارہ روحی بانو اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟انتہائی افسوسناک خبر آگئی


اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) ماضی کی سپراسٹار اداکارہ روحی بانو لاپتا ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنیوالی روحی بانو لاپتہ ہو گئی ہیں۔ روحی بانو طویل عرصے سے نفسیاتی و مالی مسائل کا شکار ہیں جبکہ روحی اپنی ازدواجی زندگی کی بے سکونی کے بعد اکلوتے بیٹے علی کے قتل کے بعد سے ذہنی اور نفسیاتیمسائل کا شکار ہو گئی تھیں جس کے باعث وہ مالی مسائل سے بھی دوچار تھیں۔ وہ فائونٹین ہائوس میں مقیم اور زیر علاج تھیں تاہم اب نہ تو نفسیاتی ہسپتال فائونٹین ہائوس میںموجودہیں اور نہ اپنے گھر میں جبکہ امید ظاہر

کی جا رہی تھی کہ شاید وہ اپنی بہن کے گھر نہ چلی گئی ہوں تاہم اب وہاں سے بھی ان کی عدم موجودگی کی اطلاعات آرہی ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved