تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

سشمیتا سین کی 15 سال چھوٹے ماڈل سے شادی کی تیاری


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود سے 15 برس چھوٹے ماڈل سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ و سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین اور27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے تاہم اب سشمیتا اور روہمن نے طویل رفاقت کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن اب

روہمن نے باقاعدہ طور پر گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے محبت کا اظہار کردیا ہے اور اداکارہ نے بھی اْن کی محبت کو قبول کرلیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سشمیتا اور روہمن شادی کے رشتے میں بندھنے کے لیے اگلے سال کے موسم سرما کی تاریخوں کی تلاش میں ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اْن کی جلد شادی کی ایک اور وجہ اداکارہ کی بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جوکہ خود بھی روہمن کو پسند کرتی ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved