تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

سٹیج اداکار نسیم وکی گرفتار ، وجہ انتہائی شرمناک ، بچنامشکل


اسلام آباد(نیو زڈیسک)سٹیج اداکار نسیم وکی گرفتار ، وجہ انتہائی شرمناک ، بچنامشکل لینڈ کروزر کو جعلی نمبر پلیٹ لگانے پرسٹیج اداکار نسیم وکی کوپو لیس نے حراست میں لینے کے چند گھنٹوں بعد ہی سفارشی فون موصول ہو نے پر گاڑی سمیت باعزت رہا ئی دے دی ۔ بتایا گیا ہے کہ سٹیج اداکار نسیم وکی نے اپنی لینڈ کروزر گاڑی کو ایک کرولا کا ر کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی ۔گز شتہ روز جب وہ ٹھوکر نیاز بیگ

چو ہنگ نا کے پر پہنچے تو سیف سٹی کے کیمرے نے اسے ما نیٹر کرتے ہو ئے نشان دہی کر دی کہ گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہے جس پر ایس پی سیف سٹی نے ڈولفن اہلکاروں کو وائر لیس پر کال نشر کر کے اس گاڑی کو قبضے میں لینے کا حکم دیا جس پر ڈولفن اہلکار سٹیج اداکار نسیم وکی کو گاڑی سمیت چو ہنگ تھانے میں لے گئے اور پابند سلاسل کر دیا تاہم سٹیج اداکار نسیم وکی نے اپنے سفارشیوں کے ذریعے رات گئے نہ صرف رہائی حاصل کر لی بلکہ وہ اپنی گاڑی بھی یہ کہہ کر ساتھ لے گئے کہ ان کی گاڑی جینوئن ہے تاہم سے نمبر پلیٹ لگوانا ابھی باقی ہے ۔وہ صبح محکمہ ایکسائز سے نمبر پلیٹ حاصل کر لے گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved