لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی آج اپنی 65 ویں سالگرہ منائیں گے ، عابد علی 17 مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اب تک بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ عابد علی کی بیٹی ایمان علی بھی شوبز کی دنیا میں بڑی مقبول ہیں۔ بتایا گیا کہ وہ آج اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔