بین الاقوامی ثقافتی میلے میں پاکستان کے رنگ
  11  اکتوبر‬‮  2017     |      شوبز

یو کرین(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین میں رنگا رنگ شاندار بین الاقوامی ثقافتی میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سمیت پاکستانی ثقافت کی بھی نمائش کی گئی۔میلے کے انعقاد کا مقصد پوری دنیا کی ثقافت اور ان کے روایتی طرز کو نمایاں کرنا ہے تاکہ ایک

ملک کی قوم دوسرے ملک کی قوم کی فن و ثقافت سے آشنا ہو سکے۔یوکرین کے بین الاقوامی ثقافتی میلے میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے مختلف اسٹالز لگائے گئے جس میں مہندی، رنگا رنگ پاکستانی روایتی ملبوسات اور نقش و نگاری سے سجے گلدان وغیرہ بھی شامل ہیں۔پاکستانی ثقافت کو ٹارس شیوچینکو کے طلباء نے پیش کیا انہوں نے رنگا رنگ پاکستانی ملبوسات زیب تن کئے اور ساتھ ہی پاکستانی گانے 'ماہیا'پر رقص کیا۔طلباء نے اسٹالز کی چیزوں کی بھی خوب تشہیر کی اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہندی بھی لگائی جا رہی ہے۔یوکرین میں پاکستانی سفارت کار اظہر عباس کا کہنا تھا کہ یہ ثقافتی میلہ پاکستان کی فن و ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کو سراہا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثقافتی میلہ میں پاکستانی پرفارمنس کی آرکیٹیکٹ سیما اطہر نے بتایا کہ وہ گزشتہ ماہ سے ہی طلباء کو میلہ میں 'ماہیا' گانے پر شاندار پرفارمنس دینے کی تیاری کروا رہی تھیں اور آج ان کی محنت رنگ لے آئی ہے۔تمام ناظرین نے طلباء کی محنت کو خوب سراہا اور روایتی رقص سے کافی لطف اندوز ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا آئیڈیا میلہ میں خواتین کے ہاتھوں پر حنا کے رنگ بکھیرنے کا خوب کام کیا۔ میلہ کے اختتام تک کئی برطانوی خواتین نے مہندی کے مختلف ڈیزائن اپنے ہاتھوں پر لگوائے اور خوب تعریف کی ۔یوکرین کمیونیٹی کی جانب سے ہر سال 29 مما لک کے لوگ اس ثقافتی میلہ میں حصلہ لیتے ہیں اور اپنی فن و ثقافت کو روشن کرتے ہیں ۔یوکرین کمیونیٹی کا اس پروجیکٹ کو کرانے کا مقصد پوری دنیا میں امن، استحکام اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved