’’چند دن پہلے با پردہ زندگی گزارنے کی قسم کھانے والی اداکارہ ’نور ‘ کی ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کہ جس پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی
  11  اکتوبر‬‮  2017     |      شوبز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی شو خ و چنچل اداکارہ نور بخاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ حجاب پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں ، نور کی حجاب میں ملبوس تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور محض چند گھنٹوں میں ان تصاویر کو ہزاروں لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔چند روز قبل اداکارہ نور اور ان کے چوتھے اور سابق شوہر ولی حامد خان کے درمیان علیحدگی ہوئی ہے، علیحدگی کے بعد اداکارہ نور کی زندگی میں واضح تبدیلی آئی ہے۔گزشتہ کچھ روز قبل دئیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران نور نے شوبز کو چھوڑ کر صرف مذہبی پروگرام کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کے اس اعلان کو بہت سے لوگوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیاتھا تاہم نور نے اپنے اعلان کو سچ کردکھایا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نور نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ حجاب میں ملبوس نظر آرہی ہیں، نور کے اس نئے روپ کو کئی لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور لوگ انہیں اس انداز میں سراہ رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کی جانب سے

ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ ہر ایک شخص کی زندگی میں کوئی لمحہ ایسا آتا ہے جب وہ کسی نئی سمت کی جانب آگے بڑھتا ہے۔ میری زندگی میں بھی اب نیا موڑ آچکا ہے اوراسی لیے میں نے شوبز سے دوری اختیارکرلی ہے۔ میں اپنی بقیہ زندگی دین اسلام کی تعلیم اوراس کے فروغ کے لیے وقف کروں گی۔ اگرکوئی اچھا مذہبی پروگرام ملا تواس کی میزبانی تک محدود رہوں گی، جس کا مقصد صرف اورصرف یہی ہوگا کہ جو لوگ مجھے اپنا آئیڈیل مانتے تھے وہ مجھ میں تبدیلی کوبھی اپنائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved