ورون دھون نے فلموں کا معاوضہ بڑھا دیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان بالی وڈ اداکار ورون دھون نے مسلسل سپر ہٹ فلموں کے بعد اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔ورون دھون نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیا ہے اور خوب شہرت حاصل کی۔ نوجوان اداکار اپنی جاندار اداکاری کے

باعث جلد ہی فلم نگری میں مقام بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اب تک کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ورون کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جڑواں 2‘‘ باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کما چکی ہے۔نوجوان اداکار کی ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کے بعد یہ مسلسل دوسری فلم ہے جو 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے۔ورون دھون کی مسلسل دوسری فلم 100 کروڑ کلب میں شامل بھارتی میڈیا کے مطابق ورون نے مسلسل کامیابیوں کے بعد فلموں میں اپنے کام کرنے کا معاوضہ 25 کروڑ تک بڑھا دیا ہے۔نوجوان اداکار عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار ، ہریتھک روشن اور اجے دیوگن کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بن گئے ہیں۔ورون اگر واقعی اتنا معاوضہ لے رہے ہیں تو وہ اب اکشے کمار سے بھی آگے نکل گئے ہیں جو ایک فلم کا معاوضہ کم از کم 20 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔لیکن اکشے اکثر فلموں کے کامیاب ہونے کی صورت میں منافع سے بھی حصہ وصول کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved