بوبی دیول کی فلم ’’ریس تھری‘‘ میں انٹری
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار بوبی دیول سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔بالی ووڈ کے نامور اداکار دھرمیندر نے فلم انڈسٹری میں خوب پذیرائی حاصل کی لیکن ان کے بیٹے بوبی دیول کا فلمی کیریئر آغاز سے ہی زوال کا شکار رہا

یہی وجہ ہے کہ وہ اچھی فلموں میں کام نہ کرسکے تاہم اداکار کو حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’پوسٹر بوائے‘ سے بہت امیدیں وابستہ تھی جس میں ان کے بھائی سنی دیول نے بھی ادکاری کے جوہر دکھائے البتہ وہ فلم بھی مکمل طور پر ناکام رہی جس کے بعد بوبی دیول کی رہی سہی امید بھی ختم ہوگئی لیکن اب انہیں ایک بڑی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے جو ان کے ڈوبتے کریئر کو سہارا دے سکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو کاسٹ کرلیا گیا جس کا اعلان فلمساز رمیش ترانی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کے بعد بوبی دیول کو بھی ’ریس‘ کی فیملی میں خوش آمدید کہا، جب کہ ساتھ ہی انہوں نے فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کیا جو اگلے سال عید پر سینماگھروں کی زینت بنے گی۔دوسری جانب بوبی دیول کی ’ریس تھری‘ میں شامل ہونے سے دیگر اداکاروں سے متعلق تمام قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئی ہیں، اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں سدھارتھ ملہوترا، ادتیا پنچولی اور عمران ہاشمی کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خبریں زیر گردش تھیں۔واضح رہے ریس کے پہلے دونوں سیکوئل میں سیف علی خان نے لیڈ رول کیا تھا اور دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہی تھیں لیکن ’’ریس تھری‘‘ میں سلمان خان کے شامل ہونے کے بعد سیف علی خان نے فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved