میں اپنی محبت کا گلہ اس لیے گھو نٹ دیا کیو نکہ وہ میری بہن ۔۔۔ودیا با لن نے حیران کن بات کہہ دی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(نیوز ڈیسک )اداکارہ ودیا بالن نے ٹی وی پر چلنے والے نیہا دھوپیا کے معروف شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سگی بہن کی خوشنودی کےلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹ دیا تھا۔ ودیا بالن کا بڑے رومانٹک انداز میں نیہا دھوپیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں اپنے آپ کو ایک ”شہید “ کی طرح محسوس کرتی ہوں

کیونکہ جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ ”میرا محبوب“ اصل میں مجھے نہیں بلکہ میری بہن کو پسند کرتا ہے اور میری بہن کے ساتھ اس نے اکثر ”ڈیٹ “ پر بھی جانا شروع کر دیا ہے تو میں نے سوچا کہ شائد اب میرا محبوب”میرا دولہا بھائی “ بن سکتا ہے جس پر میں نے اپنی محبت کا گلہ گھونٹنے کا فیصلہ کر لیا۔واضح رہے کہ ودیا بالن کی وہ ”محبت “ اگرچہ نامکمل رہ گئی ہو لیکن اسے اب سدھارتھ رائے کپور کی صورت میں سچا پیار کرنے والا مل گیا ہے جس کی وہ اب بیوی ہے۔سریش تروینی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ودیا بالن ایک لیٹ نائٹ ریڈیو جاکی کے رول میں ہیں جبکہ ودیا کی باس کے کردار میں نیہا دھوپیا نظر آئیں گی۔ 17 نومبر کو ہندوستانی سینماؤں کی زینت بننے والی ”تمہاری سولو “ کے بارے ودیا بالن کافی پر امید ہیں جبکہ فلم کی کامیابی ایک مرتبہ پھر ودیا کو مین سٹریم میں لا سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved