وانی کپور ہریتھک اور ٹائیگر شروف کے مدمقابل کاسٹ
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں پہلی بار ٹائیگر شروف اپنے گرو ہریتھک کے ساتھ یش راج کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جب کہ اب فلم میں لیڈنگ رول میں وانی کپور کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کا فلمی کریئر اپنے آغاز میں ہی عروج پر ہے

اور اب تک ان کی تمام فلموں کو مداحوں نے بے حد سراہا ہے مگر چند ہفتے قبل یش راج بینرز نے ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کرکے ہیروپنتی کے ہیرو کی بڑی خواہش پوری کردی جو پہلے ہی اپنے گرو ہریتھک کے ساتھ فلم کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کے لیے ادکارہ کا بھی اعلان کیا جو ہریتھک روشن کے مدمقابل لیڈ رول میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری ہریتھک روشن کی فلم ’بینگ بینگ‘ کے ڈائریکٹر سدارتھ آنند انجام دیں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ اپریل 2018 میں شروع ہوگی اور جنوری 2019 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی تاہم اب تک فلم کا کوئی نام سامنے نہیں آیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved