منگنی کیوں ٹوٹی؟ مومنہ مستحسن نے بالاخر بتا دیا
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      شوبز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) موسیقی کے پروگرام کوک سٹوڈیو 9 سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ’آفرین آفرین گرل‘ مومنہ مستحسن نے بالاخر اپنی منگنی ٹوٹنے کی وجہ سے آگاہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں 24 سالہ خوبرو

گلوکارہ نے علی نقوی سے اپنی منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اس لیے منگنی کی کیونکہ دونوں خاندان ایسا چاہتے تھے۔ مومنہ کا کہنا تھا کہ علی نقوی اور میں ٹھیک طرح سے ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں تھے۔ ہماری پہلی ملاقات منگنی سے صرف ڈھائی ہفتے قبل ہی ہوئی تھی۔مومنہ مستحسن اس حوالے سے میڈیا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ہر طرف میں ہی موضوع گفتگو تھی، ہر کوئی میری ہی بات کر رہا تھا۔ مجھے ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے اسے میرے چہرے پر رگڑا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ انوسٹمنٹ بینکر علی نقوی اور مومنہ مستحسن کی منگنی گزشتہ سال ہوئی لیکن چند ماہ بعد ہی دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے تھے۔ مومنہ مستحسن کو 2014ء میں بالی ووڈ فلم ایک ولن کے گانے ’آواری‘ اور بعد ازاں ’آفرین آفرین‘ سے شہرت ملی تھی جس میں ان کی گائیکی کو بہت سراہا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved