ملکہ شیراوت بالی ووڈ میں انٹری سے قبل انڈین ائیر لائن میں بطور ایئر ہوسٹس ملازمت کرتی تھیں
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ملکہ شیراوت بالی ووڈ میں انٹری سے قبل انڈین ائیر لائن میں بطور ایئر ہوسٹس ملازمت کرتی تھیں ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسان اپنے مستقبل کے حوالے سے کئی منصوبہ بندیاں کرتا ہے تاہم قدرت نے اس کے لیے کچھ اور ہی سوچا ہواہوتا ہے اور اسے ہی ’’قسمت‘‘ کہتے ہیں، نامور بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شیراوت کے ساتھ بھی قسمت نے کچھ ایسا ہی کھیل کھیلا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں بولڈ اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارہ ملکہ شیراوت کا اصل نام ریمالامبا ہے۔ تاہم بالی ووڈ جوائن کرنے کے بعد انہوں نے اپنی شخصیت کے

ساتھ اپنے نام کو بھی مکمل طور پر تبدیل کرلیا اور خود کو ایک نیا نام ملکہ شیراوت دیا اور اسی نام سے وہ بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہوگئیں۔ملکہ شیراوت نے دہلی سے کالج ختم کرنے کے بعدبھارتی نجی ائیر لائن میں ائیر ہوسٹس کی ملازمت کرلی، بعد ازاں انہیں اسی ائیر لائن کے پائلٹ کرن سنگھ گل سے محبت ہوگئی اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے مگر دونوں کو جلد ہی احساس ہوگیا جلد بازی میں کیا گیا یہ فیصلہ غلط ہے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔طلاق کے بعد ملکہ نے ائیر ہوسٹس کی جاب چھوڑدی اور ایک نئے نام کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دی، کیرئیر کی ابتدا میں تو ملکہ کافی فلموں میں کام کرتی نظر آئیں خاص طور پر آئٹم نمبر اور فلموں میں بولڈ مناظر فلمانے کی وجہ سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی تاہم گزشتہ کافی عرصے سے وہ فلموں سے دور ہیں اور پیرس سے تعلق رکھنے والے بزنس مین کائرلی کے ساتھ دوسری بارشادی کرکے پیرس میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved