مرنے سے پہلے پا کستان دیکھنا چا ہتا ہو ں بھا رت کے مشہور اداکار نے بڑی خواہش ظاہر کر دی
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(نیوز ڈیسک )مرنے سے پہلے پاکسان دیکھنا چاہتا ہوں یہ کہنا ہے بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور نے مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعظم فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے جب کہ آزاد کشمیر پاکستان کے حصے میں ہے۔

ان کے اس بیان سے متاثر ہوکر رشی کپور نے اپنی ایک ٹوئٹ میں انہیں مخاطب کیا اور لکھا کہ وہ فاروق عبداللہ کی بات سے متفق ہیں اور اسی طریقے سے ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'میں 65 سال کا ہوں اور میں مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں۔رشی کپور نے مزید لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اپنے آباو اجداد کی سکونت دیکھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے کپور خاندان کی ایک حویلی پاکستان کے شہر پشاور میں موجود ہے جس کو پرتھوی راج کپور کے والد اور راج کپور کے دادا دیوان باہیشورناتھ نے تعمیر کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved