معروف ادیب مشکور حسین یاد انتقال کرگئے
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      شوبز

لاہور(ویب ڈیسک )معروف ادیب مشکور حسین یاد 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر ایک بجے حالی روڈ گلبرگ میں ادا کی جائے گی۔مشکورحسین کاتعلق مظفرنگر، یوپی، بھارت کے خاندان سادات سے تھا۔شکور حسین یاد حصار کے گاؤں ڈبوالی میں ستمبر 1925ء میں پیدا ہوئے۔ والد صاحب کی ملازمت کی وجہ سے تعلیم و تربیت ضلع حصار مشرقی پنجاب میں ہوئی۔ ایف اے کا امتحانلدھیانہ سے اور بی اے کا امتحان جالندھر سے پاس کیا۔ لکھنے پڑھنے سے دلچسپی تھی۔ چنانچہ پہلے ایک ہفتہ وار اخبار (پکار) کی ادارت سنبھالی پھر راشننگ کے محکمہ میں انکوائری افسر ہوگئے لیکن جلد ہی اس محکمہ کو چھوڑ کر مزید تعلیم جاری رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ بورڈ ہائی سکول ڈبوالی میں انگریزی کے استاد بن گئے

ابھی ایک ماہ بھی نہ پڑھایا تھا کہ اگست 1947ء میں مسلمانوں کا قتل عام شروع ہوگیا۔ والد صاحب کے علاوہ ان کی ماں ، بیوی ، بیٹی اور ھائی اور دوسرے قریبی عزیز شہید ہوئے۔ آزادی کی راہ میں اتنی بڑی قربانی دے کر نومبر 1947ء میں مشکور حسین یاد آزادی کی سرزمین پاکستان میں داخل ہوئے۔ یہاں کچھ عرصہ ڈائریکٹر تعلیم لاہور کے دفتر میں کلرک کی حیثیت سے کام کیا۔ بعد ازاں محکمہ انہار میں ضلع دار ہوگئے۔ یہ محکمہ طبیعت کو راس نہ آیا۔ اسے چھوڑ کر محکمہ تعلیم کی طرف رجوع کیا۔1955میں اردو میں ایم اے کیا اور 1960ء میں فارسی میں ایم اے کیا۔ اور گورنمنٹ کالج لاہور میں شعبہ اردو سے منسلک ہوگئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved