ایشوریا سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم کرنے کو تیار
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے طویل عرصہ بعد اپنے پسندیدہ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔سنجے لیلا بھنسالی اپنی روایت کے مطابق ہمیشہ ہی تاریخی اور سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے کے شوقین ہیں تاہم انہوں نے اس بار

ایشوریا کے ساتھ کامیڈی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایشوریا اور سنجے لیلا کی ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی جہاں دونوں نے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس بار کامیڈی فلم کریں گے اور ایشوریا کا کردار ان کے فلمی کیریئر کا سب سے بڑا کردار ہوگا، تاہم اب تک اس فلم کا نام منظر عام پر نہیں آیا ہے۔اس سے قبل ایشوریا رائے، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’ہم دل دے چکے صنم‘ ، ’دیوداس‘ اور’گزارش‘ میں کام کرچکی ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved