’’اُ ف میرے خدا ، کیا یہ سنی ہے ؟ ‘‘ معروف بولڈ بھارتی اداکارہ سنی لیون نے سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصویر ڈال دی کی مداحوں کی آنکھیں پھٹی کی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تصاویر میں سنی لیون خاتون کے بجائے مرد کے روپ میں نظرآرہی ہیں۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سنی لیون فلموں میں بے باک اوربولڈ کردار کرنے کے لیے مشہورہیں جس کی وجہ سےانہیں اسی قسم کے کردارموصول ہوتے ہیں لیکن ان کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے ثابت کردیا کہ سنی بولڈ کردارکرنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔سنی لیون نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کرکوئی بھی یقین نہیں کرسکتا کہ یہ سنی لیون ہیں کیونکہ سنی تصاویر میں مرد کے روپ میں نظرآرہی ہیں۔صارفین خوبصورت، حسین اور

دلکش چہرے والی سنی لیون کی جگہ ایک مرد کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے، تصاویر کے ساتھ سنی نے پیغام درج کیاہے ’’میری ٹیم نے مجھے ایک مرد کا روپ دیاہے، میں بالکل اپنے بھائی اور والد کی طرح نظرآرہی ہوں‘‘۔دراصل سنی نے عورت سے مرد بننے کے لئے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کرائی بلکہ یہ روپ انہوں نے اپنی اگلی فلم’’تیرا انتظار ‘‘کے گانے’’باربی گرل‘‘کے لیے اپنایا ہے۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہےجس میں ان کے میک اپ اسٹائلسٹ نے انہیں مہارت کے ساتھ ایک خاتون سے مرد میں تبدیل کردیا۔واضح رہے کہ فلم’’تیرا انتظار‘‘میں سنی لیون اور ارباز خان مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے فلم رواں ماہ 24 نومبر کو ریلیزکی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved