سلطان راہی انتہائی شریف النفس اور پرہیز گار انسان جوآذان دینے کیلئے بے قرار رہتے
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      شوبز

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی فلموں کی بات کی جائے اور ذہن میں سلطان راہی کا نام نہ آئے ، ایسا ہو نہیں سکتا۔ پاکستانی فلم انڈسٹری میں جو کمال عروج سلطان راہی کو نصیب ہوا وہ انہیں کا خاصہ ہے ۔مرحوم کی فلمیں اس قدر شوق سے دیکھی جاتیں کہ ان کا نام ہی کامیابی کی ضمانت ہوتا ۔ مولا جٹ جیسا لازوال کردار سلطان راہی نے ہی اپنی لاجواب اداکاری سے امر کیا اور یہ حوالہ انہیں ہمیشہ کیلئے یادگار بنا گیا ہے۔

سلطان راہی اپنی ذاتی زندگی میں انتہائی شریف النفس اور پرہیز گار انسان تھے۔انہوں نے سات سو سے زائد فلموں میں کام کرکے گینز بک آف ورلڈ میں ریکارڈ قائم کیا تو کم و بیش وہ ہر سال عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرتے تھے۔نماز خشوع خضوع سے ادا کرتے اور اکثر نماز کے اوقات میں اذان بھی دیا کرتے تھے۔کہا جاتا ہے جب وہ اذان دیتے تو قرب و جوار کے لوگ بے اختیار ہوکر مسجد آجاتے اور نماز ادا کرتے تھے۔ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جب وقت نماز آیا تو انہوں نے پاس ہی واقع پرانی سی مسجد میں اذان دی تو کیمرہ مین نے اسک و ریکارڈ کرکے تاریخ کا حصہ بنا دیا جو آج بھی سلطان راہی مرحوم کے کے دیوانے بڑے شوق سے سنا کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
90%
ٹھیک ہے
10%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved