سیف علی کا تیمور خان کی سالگرہ پر ایک کروڑ تیس لاکھ کی گاڑی کا تحفہ
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (نیوز ڈیسک )بہت جلد اپنے بیٹے کو اس گاڑی میں لے کر لانگ ڈرائیو پر جائوں گا :چھوٹے نواب کی میڈیا سے گفتگو بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنے پیارے بیٹے تیمور خان کو اس کی پہلی سالگرہ پر قیمتی گاڑی کا تحفی دیا ہے ۔ تیمور خان کی سالگرہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے حوالے سے خریدی جانے والی اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ تیس لاکھ ہے ، اور وہ یہ گاڑی سالگرہ کے تحفے کے طور پر تیمور کو دیں گے ۔سیف نے بتایا کہ وہ اس گاڑی میں تیمور اور کرینہ کو سالگرہ کے روز لے کر لانگ ڈرائیو پر جائیں گے ۔ دوسری جانب تیمور کی خالہ کرشمہ کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیمور کی سالگرہ پر دوستوں کے حوالے سے کسی بڑی تقریب کا اہتمام نہیں کیا جائے گا بلکہ خاندان کے لوگ ہی اس فنکشن میں شریک ہوں گے ۔کرینہ نے تیمور کی سالگرہ کے حوالے سے اپنی تمام مصروفیات کو بھی فی الحال معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چھوٹے نواب کی سالگرہ کے حوالے سے وہ خصوصی اہتمام کر سکیں ۔ کرینہ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد انہوں ںے رات کو دیر تک جاگنا چھوڑؕ دیا ہے اور وہ رات کو جلدی سوتی ہیں تاکہ صبح جلدی اٹھ سکیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved