سلمان خان اور ان کی سابق گرل فرینڈ ایشوریہ آمنے سامنے
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      شوبز

لاہور (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ ڈانسنگ سٹار سلمان خان اور ان کی سابق گرل فرینڈ ایشوریہ رائے طویل مدت کے بعد پھر ایک دوسرے کے سامنے آنے والے ہیں ، دونوں اداکاروں کی فلمیں اس بار عید پر ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ شائقین کو ان دونوں فلموں کی

نمائش سے زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ سلمان خان کو ماضی کی معروف فلم ریس کے نئے سیکوئل ریس تھری میں مرکزی کرداسرا میں سائن کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ دونوں اداکار اس بارے میں نفسیاتی دبائو کا شکار بھی ہیں اور وہ اپنی فلموں کی تشہیری مہم میں بھی اس انداز سے حصہ نہیں لے جس کی امید کی جا رہی تھی ۔ سلمان اور ایشوریہ رائے کی پہلی ملاقات سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہم دل دے چکے صنم کے سیٹ پر ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں میں محبت کا آغاز ہوا ، یہ افیئر تین سال کے عرصے تک چلتا رہا اور بعد میں دونوں نے اپنی راہیں الگ کر لیں ،دوسری جانب فینی خان کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ وہ یہ فلم 2018 میں عید کے موقع پر ہر صورت ریلیز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کو عید پر ریلیز کرنے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں انیل کپور نے ایک مسلمان کا کردار کیا ہے ، فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور ، پریرنا اروڑا ، بھوشن کمار ، راکیش اوم پرکاش مہرہ بھی شامل ہیں ۔ سلمان خان کی فلم کی دیگر کاسٹ میں جیکولین فرنانڈس ، ڈیزی شاہ ، ثاقب سلیم ، بوبی دیول بھی شامل ہیں ۔ ریس تھری کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور ان دنوں تیزی سے اس فلم کی عکسبندی کا کام جاری ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved