ایکشن شوٹنگ کے دوران نوجوان اداکارہ زخمی
  5  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

عوام کی ہردلعزیزاداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی لاس اینجلس (ویب ڈیسک )ایکشن فلموں میں جہاں اسکرین پر شائقین کو مار دھاڑ کے مناظر نظر آتے ہیں، وہیں ایسی فلموں کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار اداکار زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔ ویسے تو ایکشن اور خطرناک مناظر کی شوٹنگ کے دوران پروفیشنل اسٹنٹ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں، جو اداکاروں کے روپ میں سین کو شوٹ کرواتے ہیں۔ تاہم بعض اداکار خود بھی ایکشن مناظر فلماتے ہیں، جو کبھی کبھار انہیں مہنگے بھی پڑ جاتے ہیں۔ ایسا ہی اس بار ہوا ہولی وڈ کی خوبرو اداکارہ بلیک لائولی کے ساتھ، جو ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

ورائٹی کے مطابق بلیک لائولی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں آنے والی روینج ایکشن فلم ’دی ریدم ایکشن‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں، جس وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ کتنی زخمی ہوئیں، تاہم اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ تاہم دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے سلیبز ڈاٹ کام نے بلیک لائولی کے زخمی ہونے کی تصاویر شائع کیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ معمولی زخمی ہوئیں۔ بلیک لائولی فلم کے ایکشن مناظر کو شوٹ کروانے کے دوران زخمی ہوئیں۔ 30 سالہ اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا، جب کہ اداکارہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خیال رہے کہ بلیک لائولی کی فلم ’دی ریدم ایکشن‘ کو فروری 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔ ایکشن فلم کی کہانی برطانوی فکشن لکھاری مارک برنل کے ’اسٹیفن پیٹرک‘ سیریز ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی ایک خاتون کے بدلے کے گرد گھومتی ہے۔ بلیک لائولی فلم میں ایک ایسی جاسوس خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس کے خاندان کو ایک جہاز حادثے میں قتل کردیا جاتا ہے۔ اپنے خاندان کے قتل کا بدلہ لینے والی جاسوس خاتون کو فلم میں کئی لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے، جب کہ اسے کئی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، جن سے وہ تن تنہا نمٹتی ہیں۔ بلیک لائولی ’دی ریدم ایکشن‘ میں ایک بہادر خاتون کے روپ میں نظر آئیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved