شردھا کپور پہلی بار اداکار راجکمار راؤ کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی
  6  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور اپنی پہلی فلم 'عاشقی 2' سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور پہلی بار اداکار راجکمار راؤ کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔اس فلم کے پروڈیوسر دنیش ویجان ہیں جنہوں نے اس سے قبل ہارر کامیڈی فلم ’گو گوا گون‘ بنائی تھی۔

اداکار راجکمار راؤ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مداحوں سے اپنے جذبات شیئر کیے اور لکھا کہ وہ شردھا کپور کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم کرنے کے لیے کافی بے تاب ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے فلم سازوں کو بھی سراہا۔دوسری جانب شردھا کپور نے بھی مداحوں کو اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار راجکمار راؤ اور ہدایت کار راج اور ڈی کے کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved