کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا
  6  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (نیوز ڈیسک )ایک طرف بالی وڈ انڈسٹری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں اداکاروں کے درمیان دوستی کم اور مقابلہ و موازنہ زیادہ ہوتا ہے، خصوصاً اداکاراؤں کے درمیان تو دوستی بہت کم دیکھی جاتی ہے، وہیں خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا۔

گزشتہ کافی عرصہ سے کترینہ اور عالیہ کے درمیان دوستی دیکھی جا رہی ہے اور جس تقریب میں کترینہ ہوتی ہیں، وہیں عالیہ بھٹ بھی ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔دونوں اداکارائیں گزشتہ کئی دنوں سے اپنے انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کی تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں اور ساتھ ہی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ اور اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں حسیناؤں نے ایک جیسے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ساتھ ہی کترینہ نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست بھی قرار دے دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved