ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی صاحبزادی ایک شادی کی تقریب میں شریک ہے
  6  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی پوتی اور ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی صاحبزادی آرادھیا رائے بچن ایک 'اسٹار کِڈ' ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے والدین کے ہمراہ مختلف تقاریب میں نظر آتی ہیں۔ایک طرف جہاں بہت سے لوگ اس جوڑے کی اپنی بیٹی کے ساتھ محبت اور لگاؤ کو پسند کرتے ہیں، وہیں بہت سے لوگ اس حوالے سے بھی تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ سلیبریٹی والدین کے زیر سایہ پرورش سے آرادھیا نارمل بچوں کی طرح اپنا بچپن انجوائے نہیں کر پاتی۔واضح رہے کہ حالیہ ویک اینڈ پر سوشل میڈیا پر آرادھیا کی بہت سی تصاویر منظر عام پر آئیں، جب وہ اپنے والدین کے ہمراہ منگلور میں ایک شادی کی تقریب میں شریک تھیں۔

ان تصاویر کو دیکھ کر ایک خاتون نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آرادھیا بچن کا بچپن دیگر بچوں کی طرح نارمل نہیں ہے۔خاتون نے اپنی ٹوئیٹ میں ابھیشیک بچن کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ 'کیا آپ کی بیٹی اسکول نہیں جاتی؟ مجھے حیرت ہے کہ کون سا اسکول بچوں کو اپنی والدہ کے ساتھ ٹرپ پر جانے کی اجازت دے دیتا ہے، جب دیکھو (آرادھیا) اپنی والدہ کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے نظر آتی ہیں، اس کا بچپن نارمل نہیں ہے'


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved