شان شاہد نے سابق صدر جنرل (ر) کی زندگی پر مبنی فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
  6  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)لالی وڈ کے سپر اسٹار شان شاہد نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔شان شاہد آج جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ کے مہمان تھے، اس موقع پر دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں شان نے اپنی آنے والی فلم 'ارتھ 2' کے حوالے سے بھی بات کی، جو 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم 'ارتھ 2' مہیش بھٹ کی ہندی فلم کا ریمیک ہے، جس میں ایکشن، رومانس اور تھرل ایک ساتھ دیکھنے کو ملے گا، اس فلم کے اہم کرداروں میں شان شاہد سمیت عظمیٰ حسن، محب مرزا اور حمیمہ ملک شامل ہیں۔ شان کی فلم 'ارتھ 2' کا پہلا گانا 'سنوار دے خدایا' ریلیزفلم کی کہانی شوبز ستاروں کی ذاتی زندگی کی مشکلات، کامیاب کیریئر کی دوڑ اور زندگی کے خوابوں پر مبنی ہے۔شان کا کہنا تھا کہ فلم 'ارتھ 2' میں دیکھا جا سکے گا کہ کچھ بھی بننے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے اور کتنے امتحان دینے پڑتے ہیں۔انٹرویو کے دوران شان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی بائیوپک(سوانح حیات پر مبنی) فلم کرنے کا موقع ملا تو وہ کون سا کردار نبھانا پسند کریں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی بائیوپک فلم کرنے کی خواہش ہے۔شان نے کہا، 'میں مشرف کا مداح نہیں ہوں لیکن مجھے ان کی کتاب اِن دی لائن آف فائر میں تحریر کیا گیا ان کا سیاسی نظریہ بے حد پسند ہے'۔انہوں نے بتایا، 'میں چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بھی تاریخی نظریات پر فلمیں بنیں، کیونکہ جب ہالی وڈ میں فلم ’زیرو نائن تھرٹی‘ بن سکتی ہے تو لالی وڈ میں کیوں نہیں، ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ایسی فلمیں بنائیں جو حقیقت کی عکاسی کریں، جو اصل میں ہو رہا ہو وہی دکھائیں'۔شان کا مزید کہنا تھا کہ 'پاکستان میں اتنا کچھ ہوا لیکن ہم نے اس پر فلمیں نہیں کیں اور ہمارے ہی حالات پر ہالی وڈ نے سب فلمیں بنالیں ہمیں اس بارے میں سوچتے ہوئے ایسی فلمیں بنانی چاہئیں اور اپنا موقف سامنے رکھنا چاہیے تاکہ دنیا پاکستان کو سمجھ سکے'۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved