سلمان روتی ہوئی کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے
  6  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے دبنگ خان ویسے تو انتہائی سخت نظر آتے ہیں لیکن وہ اپنے دوستوں کی آنکھوں میں آنسو دیکھ نہیں سکتے اور ایسا ہی ایک منظر اس وقت دیکھا گیا جب ایک شو کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف روپڑیں۔کترینہ کیف اور سلمان خان 5 سال بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ دونوں اداکار ان دنوں زور و شور سے اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اوراس مقصد کے لیے مختلف ایونٹس اورشوز میں شرکت کررہے ہیں۔حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ’ڈانس چیمپئن‘ نامی رئیلیٹی شو میں شرکت کی جہاں ایک ڈانس پر

فارمنس کے دوران کترینہ کیف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی 2003 میں ریلیز ہوئی فلم ’تیرےنام‘ کے گانے پر شو میں شریک کنٹیسٹنٹ نے پرفارمنس دی۔ جسے دیکھ کر کترینہ اتنی جذباتی ہوگئیں کہ روپڑیں اور شو کی شوٹنگ روکنی پڑگئی۔ بہت کوششوں کے باوجود جب کترینہ چپ نہ ہوئیں تو سلمان نے اسٹیج پرآکراپنی فلم ’سلطان‘ کے گیت ’جگ گھومیا‘ پر ڈانس شروع کردیا جسے دیکھ کر کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔واضح رہے کہ دونوں کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ 2013 کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے اور یہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved