ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی طے پا گئی
  6  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پاگئی جس کی تقاریب 9 سے 12 دسمبر تک اٹلی کے شہر میلان میں ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے جبکہ شادی کی متوقع تاریخ 9، 10، 11 اور 12 دسمبر رکھی گئی ہے۔ شادی کی تقاریب اٹلی کے شہر میلان میں ہوں گی اور کل تک ویرات کوہلی اٹلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ویرات کوہلی کو بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے، انوشکا نے بھی شوبز مصروفیات سے

چھٹیاں لے لی ہیں جبکہ کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے بھی7 دسمبر کو انڈر 23 دہلی ٹیم کے میچ کیلیے اپنی عدم دستیابی ظاہر کی ہے جس کی وجہ شادی میں شرکت بتایا گیا ہے۔انوشکا کا عروسی لباس فیشن ڈیزائنر سباسچی مکھر جی تیار کریں گی، ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی کے اہل خانہ اور دوستوں نے اٹلی میں رہائش کے لیے جگہ کا انتخاب کر لیا ہے، شادی کی تقریب کو نجی رکھا جائے گا اور کسی کرکٹر کو مدعونہیں کیا جائے گا، جوڑے کے دوستوں کو ممبئی میں 21 دسمبر کو ریسیپشن دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved