ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی
  6  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ششی کپور گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی موت پر مداحوں اور شوبز اسٹارز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے لیے تعزیتی پیغامات بھی بھیجے گئے، ویسے تو لیجنڈری اداکار کی کم وبیش ہر خواہش ہی پوری ہوئی لیکن اُن کی ایک ایسی بھی خواہش تھی جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے کوشش تو کی لیکن زندگی نے انہیں یہ موقع نہیں دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا فانی سے رخصتی سے

قبل ششی کپور کی بہت سی خواہشات تھی لیکن اُن کی سب سے بڑی خواہش لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنا تھی اور اس حوالے سے وہ ایک ایسی فلم بھی بنا رہے تھے جس میں وہ دلیپ کمار کو مرکزی کردار کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے فلم کا اسکرپٹ تک تیار کرلیا تھا لیکن اُن کی صحت نے انہیں یہ موقع نہیں دیا، وہ کافی عرصے بیمار رہے جس کی وجہ سے یہ فلم کبھی نہ بن سکی اور آخر کار ان کی خواہش بھی ان کے ساتھ دم توڑ گئی۔ واضح رہے کہ ششی کپور نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ سے کیا جب کہ 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم’’دھرم پترا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا، لیجنڈری اداکار نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی لازوال فلموں میں کام کیا، ان کی فلم ’دیوار‘ کے ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘ سے انہیں خوب شہرت ملی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved