سوشل میڈ یا صارف نے اداکارہ ارمینہ خان کو تنقید کا نشانہ
  7  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈ یا پر فلمی ستاروں سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو تنقید کا سامنا رہتا ہے جس کا وہ گلہ بھی وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں اور اس سلسلے میں معروف شخصیات سوشل میڈ یا استعمال کرتے ہوئے بے حد احتیاط بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی اگر سوشل میڈ یا صارفین کو معروف شخصیات کے خلاف تنقید کا کوئی بھی موقع مل جائے تو وہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔

ایسے ہی ایک سوشل میڈ یا صارف نے اداکارہ ارمینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنا یا تو وہ سیخ پا ہو گئیں اور اسے کھری کھری سنا دیں ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارمینہ خان نے سلور رنگ کا گاؤن زیب تن کیے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے انہیں کہا کہ ”زیادہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش نہ کرو،کل مرنا بھی ہے اور جواب دینا ہے “۔اس پیغام پر ارمینہ خان شدید غصے میں آگئیں اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریانکا بنوں ،انجلینا بنوں یا سانٹا کلاز بنوں ،آپ میری پھپھو نہ بنیں تو بہتر ہے ۔ارمینہ خان کو سوشل میڈ یا صارفین نے اس لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور ان کے خلاف نا شائستہ زبان کا بھی استعمال کیا لیکن جواباً اداکارہ نے بھی صارفین کو کھری کھری سنائیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved