ماہرہ خان نے تمام اداکاروںکو پیچھے چھوڑ دیااور پہلے نمبر پر آگئی
  7  دسمبر‬‮  2017     |      شوبز

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی میگزین نے پاکستان کی ممتاز اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل تیسرے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیدیا جبکہ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی بھی تعریف کی ہے۔

اداکارہ کیلئے رواں سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہاہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے سب سے بڑے سٹارشاہ رخ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار اداکیا جبکہ حالیہ پاکستانی فلم ”ورنہ“میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔دلکش ترین خاتون قرار پانے پر اپنے ردعمل میں پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس پر بہت خوشی محسوس کررہی ہیں۔ برطانوی نژاد پاکستانی ہرسال اس فہرست کو مرتب کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان میں ینگسٹرز اور کام کرنے والی خواتین کیلئے طاقت کی علامت بن چکی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
67%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved