علی ظفر کے پہلے کانسرٹ کی ٹکٹ کتنے کی تھی
  11  جنوری‬‮  2018     |      شوبز

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکار، گلوکار، موسیقار، رائٹر اور پینٹر،علی ظفر کو ہر فن مولا کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، ڈراموں میں اداکاری کے بعد علی نے پاکستانی فلم شرارت سے اپنے سنگنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔علی ظفر نے فنی کیرئیر کا آغاز فلم شرارت کے گانے

سے کیا ، تاہم انہیں پہچان چھنو سے ملی ۔علی کی شہرت سرحد پار پہنچی اور پہلی ہی بالی وڈ فلم تیرے بن لادن سب کو بھا گئی ۔علی ظفر نہ صرف کامیاب اداکار بنے بلکہ انہوں نے گائیکی میں بھی خود کو منوایا ۔علی ظفر کو دو ہزار تیرہ میں ایشیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا ۔تیرے بن لادن، میرے برادر کی دلہن ، لندن پیرس نیویارک ، ٹوٹل سیاپا اور کل دل علی کی مشہور فلمیں ہیں ۔انہیں بھارت کے معتبر فلمی ایوارڈ داد صاب پھالکے سے بھی نوازا جا چکا ہے۔تاہم علی ظفر نے جب اپنی فنی کیرئر کا آغاز کیا تو ان کے کانسرٹ کے ٹکٹ کی قیمت محض 75 روپے تھی، انہوں نے ان ٹکٹس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved