میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے پر بے حد پرجوش ہوں :وشال بھردواج
  11  جنوری‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی ( نیوز ڈیسک ) دپیکا پڈوکون اور عرفان خان ایک ساتھ 2015 کی کامیاب فلم پیکو میں کام کرچکے ہیں جس میں ان دونوں کی کیمسٹری کو شائقین نے خوب پسند کیا اور اب ایک مرتبہ پھر یہ دونوں کامیاب اداکار ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں ۔

دپیکا پڈوکون کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے کے حوالے سے وشال بھردواج کا ایک ایونٹ میں کہنا تھا کہ میں نے اس فلم کا سکرپٹ چند ماہ قبل لکھا اور اب میں اس کی ہدایات دے رہا ہوں، میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے پر بے حد پرجوش ہوں مجھے ان کا کام بے حد پسند ہے اور وہ بے حد خوبصورت ہیں ۔ کیمرا دپیکا پڈوکون سے محبت کرتا ہے۔ میں عرفان خان کے ساتھ طویل عرصے بعد کسی فلم پر کام کررہا ہوں۔ وشال بھردواج اور عرفان خان ایک ساتھ مقبول، سات خون معاف اور حیدر جیسی فلموں پر کام کرچکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved