سلمان خان پر مسلح افراد کا حملہ
  11  جنوری‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان نے 2018 کا آغاز ہوتے ہی مشہور ریالٹی شو بگ باس کے ساتھ ساتھ اپنی نئی فلم ’ریس 3‘ پر کام شروع کردیا جسے رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فلم کو مکمل طور پر تیار کرنے

کے لیے سلمان خان ’ریس 3‘ کے سیٹ پر دن رات کام کررہے ہیں۔البتہ فلم کی شوٹنگ تیزی سے مکمل کرنے کی خواہش کے باوجود سلمان خان کو ایک حیران کن واقع کے باعث اس کی شوٹنگ روکنی پڑگئی۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں فلم ’ریس 3‘ کے سیٹ پر مسلح افراد کا ایک گروپ داخل ہوا جس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔جس کے بعد پولیس نے واقع پر پہنچ کر سلمان خان کو باحفاظت ان کے گھر متنقل کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سلمان خان نایاب ہرن کا شکار کرنے کے کیس سے متعلق جودھ پور پہنچتے تھے، جہاں کے مقامی گینگسٹر لارینس بھشنوئی نے اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔رپورٹس کے مطابق اس گینگسٹر کا تعلق راجھستان کی ایک ایسی کمیونیٹی سے ہے جو نایاب ہرن کی عبادت کرتے ہیں۔اور اب سیٹ پر کیے گئے حملے کو بھی اس ہی گینگسٹر سے جوڑا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کے سیٹ کے قریب مشعل افراد نے احتجاج بھی کیا، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔اس دوران پولیس اہلکار سلمان خان کو اپنی گاڑی میں ان کے گھر تک لے گئے، جبکہ ان کی گاڑی کو پولیس اہلکاروں کے ایک اور گروپ نے ان کے گھر تک پہنچایا۔اس واقع کے بعد سے سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جس وقت یہ واقع پیش آیا، اس وقت سلمان خان فلم کی مرکزی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ساتھ ایک گانے پر ڈانس کی شوٹنگ کررہے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved