فلم میں کام کامعاوضہ ، اداکار کو 15کروڑ جبکہ اداکارہ کو1لاکھ
  12  جنوری‬‮  2018     |      شوبز

ویسے تو دنیا بھرمیں تقریبا تمام شعبوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور معاوضوں میں فرق ہوتا ہے،ایک ہی دفترمیں کام کرنے والے مردوں کی تنخواہوں میں بھی فرق پایا جاتا ہے، جب کہ ایک ہی طرح کا کام کرنے والی خواتین کے معاوضوں میں بھی تفریق کوئی نئی بات نہیں۔تاہم اب ایسی تفریق کے خلاف بھی آوازیں اٹھائی جانے لگی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ہولی وڈ اداکار مارک وال برگ کو ساتھی اداکارہ مشیل ولیمز کے مقابلے ایک ہی فلم میں کام کرنے کے دوران 1500 گنا

زیادہ معاوضہ دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے امریکی نشریاتی ادارے یو ایس ٹو ڈے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ گزشتہ برس 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والے ڈرامہ فلم ’آل دی منی ان دی ورلڈ‘ میں کام کرنے والے دونوں اداکاروں کو دیے گئے معاوضے میں حیران کن فرق پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار مارک وال برگ کو فلم کے مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر مجموعی طور پر 15 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کی رقم ادا کی گئی۔جب کہ اسی فلم کے کئی مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر اداکارہ مشیل ولیمز کو محض ایک ہزار امریکی ڈالر (پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد) کی رقم دی گئی۔خبر کے مطابق اس معاملے سے متعلق تمام خبر رکھنے والے افراد نے اس پر کوئی بات کرنے سے انکار کردیا، جب کہ دونوں اداکاروں نے بھی اسی معاملے پر تاحال کوئی وضاحت نہیں کی۔دوسری جانب ایک ہی فلم میں کام کرنے والے مرد و خواتین اداکاروں کے معاوضے میں اتنا فرق ہونے پر کئی خواتین اداکاراؤں نے اس عمل کی مذمت کی۔مرد اداکار کے مقابلے خاتون اداکارہ کو کم معاوضہ دیے جانے کے خلاف ہولی وڈ اداکارہ امبر ٹیمبلن، میا فارو اور جیسیکا چیسٹن نے سوشل میڈیا پر مذمت کی، اور کہا کہ فلم میں مشیل ولیمز کی اداکاری مارک والبرگ کے مقابلے زیادہ بہتر تھی۔خیال رہے کہ ’آل دی منی ان دی ورلڈ‘ فلم کو 25 دسمبر 2017 کو ریلیز کیا گیا، فلم نے 27 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد کی کمائی کی، جو پاکستانی 27 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔فلم کی کہانی ایک جواں سالہ لڑکے کے اغوا اور اس کی بازیابی کے لیے طلب کیے گئے بھاری معاوضے کے گرد گھومتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved