پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا کامیابی کی جانب ایک اور قدم، بڑی خوشخبری مل گئی
  13  جنوری‬‮  2018     |      شوبز

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کو امریکہ کی سٹونی بروک یونیورسٹی کی جانب سے ’’40 انڈر 40 ‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔سٹونی بروک یونیورسٹی نیویارک میں واقع ہے جہاں سے گلوکارہ نے بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور اپلائیڈ ریاضی کے مضامین میں تعلیم مکمل کی انہیں یہ اعزاز 2017 میں سماجی

خدمات میں سرگرم رہنے کے باعث دیا گیا ہے ، مومنہ مستحسن نے ایوارڈ ٹرافی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی اور ساتھ میں لکھا وہ شکرگزار ہیں کہ انہیں ’’40 انڈر 40 ‘‘کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔انہوں نے لکھا مجھے فخر ہے کہ میں نے یہ ایوارڈ پاکستان کا جھنڈا پہن کر وصول کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مومنہ مستحسن دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست میں سے بھی ایک قرار دی گئی تھیں اس کے علاوہ برطانوی میگزین کی جانب سے شائع کی گئی 50 پُرکشش اور دل کش ترین خواتین کی فہرست میں بھی وہ 37 ویں نمبر پر با اثر قرار دی گئی تھیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved