فلم لگان کے مشہوراداکارطویل علالت کے بعدانتقال کرگئے
  13  جنوری‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کے معروف اداکار شری وِلّبھ ویاس جنہوں نے فلم ‘لگان’ میں ایشور کاکا کا یادگار کردار نبھایا تھا، طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 60 برس تھی۔سال 2008 میں گجرات میں شوٹنگ کے دوران ان پر ‘برین اسٹروک’ نامی بیماری نے حملہ کیا جس کے بعد وہ فالج کا بھی شکار ہوگئے۔ وہ رات کے وقت باتھ روم میں بھی

گرگئے تاہم اگلی صبح انہیں خون میں لت پت پایا گیا۔ ان کے آپریشن بھی ہوئے اور وہ جب سے ہی فالج بیماری کا شکار تھے۔تفصیلات کے مطابق ان کی فیملی ان کے علاج کا خرچہ برداشت کرنے کی سکتے نہیں رکھتی تھی جس کی وجہ سے وہ علاج کی غرض سے پہلے ممبئی سے جیسلمر اور پھر جے پور منتقل ہوگئے۔بولی وڈ کے مشہور اداکاروں کو جب ان کی اس حالت کا پتا چلا تو وہ ان کی مدد کو پہنچ گئے۔ ان اداکاروں میں اکشے کمار، عامر خان، عرفان خان اور دیگر شامل تھے۔شری ولّبھ ویاس کے قریبی دوست، اداکار دیا شنکر پانڈے نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویاس ایک عظیم اداکار تھے اور ہم ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔ان کا انتقال گذشتہ اتوار کو صبح ساڑھے نو بجے کے قریب ہوا۔ ان کی دو بیٹوں اور بیوی نے ان کی بہت خدمت کی۔انہوں نے ‘لگان، سرفروش، ابھے، آن: مین ایٹ ورک اور دل بولے ہڑِپّا’ جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved