سیف علی خان کی جواں سالہ بیٹی سارہ کا دماغ ابھی سے اتنا خراب کہ ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور کو بھی بے حد غصہ آئے گا
  8  فروری‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلمی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی آسمان چھونے لگیں۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی وڈ میں فلمی کیرئیر کا آغاز ’کیدر ناتھ‘ سے کر رہی ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔سارہ علی خان پہلی فلم حاصل کرنے کے بعد سے اب تک 7 فلموں کی پیشکش ٹھکرا چکی ہیں جس کی وجہ ان میں کسی بڑے فلم

اسٹار کا نہ ہونا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان اداکارہ شاہد کپور اور ہریتھک روشن جیسے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پہلی فلم کے بعد سے اب تک 7 فلمیں چھوڑ چکی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سارہ علی خان نے بعض فلمسازوں کے اسکرپٹ بھی سننے سے انکار کردیا تھا لیکن والدہ کی مداخلت پر ایک فلم کا اسکرپٹ سناانہوں نے فلمسازوں کو بڑے اداکاروں کے مدمقابل کاسٹ کیے جانے کی شرط پر ہی فلموں میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔سارہ خان نے انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم بھی سائن کی ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی مرضی سے کام کرنے کی شرط عائد کی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
7%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
27%
پسند ںہیں آئی
60%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved