بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ نے آج سے 47سال پہلے اپنی کزن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔۔پولیس حرکت میں آگئی
  8  فروری‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ اداکار جیتندر پر 47 سال بعد ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری ’می ٹو کی تحریک بالی وڈ میں بھی پہنچ گئی جہاں اس کا سب سے پہلا نشانہ ماضی کے اداکار جیتندر بنے ہیں۔جیتندر پر ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔رپورٹ میں کہا

گیا ہے کہ جیتندر نے جب ہوس کا نشانہ بنایا تو اس وقت ان کی عمر 18 سال اور جتندر کی عمر 28 سال تھی۔جیتندر کی کزن کے مطابق انہوں نے والدین کے انتقال کے بعد مقدمہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ ان کے والدین کے لیے یہ سب صدمے کا باعث ہوتا۔ اداکار پر الزام لگانے والی کزن کا کہنا ہے کہ ’می ٹو‘ تحریک کی وجہ سے وہ اتنے سالوں بعد یہ سب کہنے کی ہمت آئی ہے۔75 سالہ اداکار کے خلاف ہماچل پردیش میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان پر الزام لگانے والی کزن نے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ جیتندر نامور اداکار ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور یہ نامور پروڈیوسر ایکتاکپور اور اداکار تشار کپور کے والد ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved