انوشکا شرما کے والد نے ویرات کوہلی کو ایسا تحفہ دیدیا کہ بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹرز بھی ششدر رہ گئے ۔۔ وہ تحفہ کیا تھا ؟
  11  فروری‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے والد اجے کمار شرما نے اپنے داماد ویرات کوہلی کو شاعری کی کتاب کا تحفہ دے دیا اور صرف یہی نہیں بلکہ اس پر مصنفہ سے خصوصی طور پر آٹوگراف بھی لیا۔ حال ہی میں انوشکا کے والد نے تیجسوانی دیویا نائک کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور اپنے داماد ویرات کے لیے اسموک اور وسکی نامی کتاب خریدی۔یہ تیجسوانی دیویا کی ایک شاعری کی کتاب ہے جس میں 42 نظمیں شامل ہیں، جو رشتوں پر مبنی ہیں۔

انوشکا کے والد نے خاص طور پر ویرات کو تحفہ دینے کے لیے تیجسوانی دیویا نائک سے ان کی شاعری کی کتاب پر آٹوگراف بھی لیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی گذشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اپنی شادی کے موقع پر انوشکا اور ویرات نے تمام مہمانوں کو معروف شاعر رومی کی ایک کتاب تحفے میں دی تھی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں کو شاعری سے لگا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved