سیدنوراورصائمہ کی طلاق کی خبریں ۔۔۔مداح افسردہ
  13  فروری‬‮  2018     |      شوبز

کراچی(نیوزڈیسک) 2018ء کے آغاز پر ہی لالی وڈ سے آنے والی طلاق کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 66 سالہ لالی وڈ پروڈیوسر سید نور اور 50 سالہ اداکارہ صائمہ نور نے راہیں جُدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سید نور نے صائمہ نور سے 2007ء میں شادی کی۔ صائمہ نور سید نور کی دوسری اہلیہ ہیں۔سید نور چاہتے ہیں کہ صائمہ گھر

میں رہ کر دیکھ بھال کریں، لیکن صائمہ اداکاری کے شعبے میں کام جاری رکھنا چاہتی ہیں، جس سے دونوں کے مابین اختلاف بڑھا۔ سید نور لاہور میں مقیم ہیں جبکہ صائمہ نور شوٹنگ کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہے۔ دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے دونوں سے ہی کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved