اداکارہ نے بالی ووڈ میں راتوں رات خاصی شہرت سمیٹی
  14  فروری‬‮  2018     |      شوبز

لاہور (نیوز ڈیسک) سلیٹی آنکھوں والی خوبرو اداکارہ نے بالی ووڈ میں راتوں رات خاصی شہرت سمیٹی۔اس اداکارہ کا نام مایوری کانگو ہے، انہوں نے فلم نسیم سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، اور نیشنل ایوراڈ اپنے نام کیا، اسی کامیابی کے بعد

معروف ڈائریکٹر نے مہش بھٹ نے انہیں پاپا کہتے ہیں میں کردار کیلئے آفر کیا۔اس وقت اداکارہ کی عمر بہت چھوٹی تھی اور وہ اپنے کالج کے رزلٹ کا انتظار کر رہیں تھیں۔فلم پاپا کہتے ہیں 1995ء میں ریلیز ہوئی، تاہم اداکارہ کو اصل شہرت فلم ہوگی پیار کی جیت نے دلائی۔ جس کے بعد انہوں نے تیلگو فلم میں بھی اداکاری کی۔مایوری نے 2003 میں شادی کی نیویارک شفٹ ہو گئیں، انہوں نے وہاں ایم بی اے مارکیٹنگ کیا، اور کارپوریٹ انڈسٹری سے منسلک ہو گئیں۔ جس کے بعد کامیابی نے ان کے قدم چومے اور انہوں نے خاصی ترقی کی۔ مایوری آجکل ایک ڈیجیٹل میڈیا ایجنسی کی مینجنگ ڈائریکڑر ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام سے بے حد خوش ہیں اور دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved