کچھ ہی دنوں میں پوری دنیا کے نوجوانوں کے دلوں میں گھر کرنیوالی
  14  فروری‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی(نیوز ڈیسک)کچھ ہی دنوں میں پوری دنیا کے نوجوانوں کے دلوں میں گھر کرنیوالی پریا پرکاش نے اپنی زندگی کی سب سے اہم بات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور ان کا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے

مطابق ایک ویڈیو کلپ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونےوالی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ”میں بہت خوش ہوں،نہیں جانتی کہ اتنی محبت کو کس طرح ہینڈل کروں“۔پریا نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کا انباکس ایسی درخواستوں سے بھر چکا ہے جس میں سب اس کے ساتھ کھانے پر جانا چاہتے ہیں خاص طور پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے کافی کہا گیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،میری زندگی میں کوئی خاص نہیں ہے اور میری تعلیم ہی میرا خواب ہے جبکہ اداکاری کرنا بھی میری زندگی کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔پریا نے مزید کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھی وہ کالج گئی کیونکہ میری حاضری کا مسئلہ درپیش آرہا تھا۔ پریا نے اعتراف کیا کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں اور ان کے پسندیدہ اداکاروں میں دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شامل ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved