صائمہ اور سید نور کا حتمی بیان بھی بالآخر سامنے آگیا
  14  فروری‬‮  2018     |      شوبز

لاہور(نیوز ڈیسک) لالی وڈ کے معروف پروڈیوسر سید نور اور اداکارہ صائمہ نور نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں سید نور کا کہنا تھا کہ ہماری علیحدگی سے متعلق گردش کر رہی خبریں بے بنیاد ہیں، ہم ایک ہیں۔ ان کا کہنا تھا

کہ میں نے اس سے پہلے کبھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی خبروں پر رد عمل نہیں دیا لیکن ہمارے بارے میں گردش کرنے والی خبر انتہائی گھٹیا اور بے ہودہ ہے۔انہوں نے جھوٹی خبر شائع کرنے والی سائٹس کے خلاف ایکشن لینے اور ان کو بلاک کروانے کی تنبیہہ بھی کی۔ صائمہ نور نے کہا کہ مجھے اس خبر سے بہت تکلیف ہوئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں۔ میں اور سید نور ساتھ ہیں اور انشااللہ مرتے دم تک ساتھ ہی رہیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز لالی وڈ کی اس جوڑی کے مابین طلاق اور علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved