نوازشریف نے ایک ایسی فنکارہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھجوا دیا، جس سے ان کے تعلقا ت کی خبریں عام تھیں
  14  فروری‬‮  2018     |      شوبز

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک)اگرچہ پاکستان میں فنکاروں کی اکثریت ایک بار گمنامی کے اندھے کنوئیں میں چلی جائے تو بے حد کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہوجاتی ہے ۔ ماضی میں کئی ایسے فنکاروں کی مثالیں موجود ہیں جنھوںنے اپنے فن سے ملک کا نام روشن کیا لیکن پھرشومئی قسمت کہ ایک طرف ان سے جہاں ان کے اپنے شعبے نے منہ موڑ لیا وہیں پر حکومت کیجانب نے کوئی بھی سرپرستی نہ ملنے کی وجہ سے وہ بیماری اور افلاس سے جنگ لڑتے لڑتے موت کے منہ میں چلے جاتے تھے تاہم پہلی بار اس ضمن میں ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے نامور گلوکارہ ناہید اختر کو موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران

ترجمان حکومت پنجاب ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ کی نمائندگی کرتے ہوئے گلوکارہ ناہید اختر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کاچیک دیا۔اس موقع پر ملک احمد خان نے کہا کہ ناہید اختر نے موسیقی میں نیا انداز متعارف کراکے صحیح معنوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا، بلاشبہ پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں گلیمر ناہید اخترکی وجہ سے آیا، ان کے گانے آج بھی مقبول عام ہیں۔واضح رہے کہ 70 کی دہائی میں پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام ’’لوک میلہ‘‘کے ذریعے اپنی مدھر اور خوبصورت آواز سے لوگوں کو متاثر کرنے والی پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر نے موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا ۔ فلم ’’ننھا فرشتہ‘‘کے نغمے’’دل دیوانہ دل‘‘نے ناہید اختر کی شہرت میں مزید اضافہ لیکن فلم شمع کے گیت ’’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجادی‘‘ نے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا۔ موسیقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved