بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
کیاآپ جانتے ہیں فلموں میں سلمان خان کے ایکشن سین کون کرتا ہے؟ اور کتنے کروڑ معاوضہ لیتا ہے؟ رقم اتنی کہ جان کر خود سلمان خان حیران
  14  فروری‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ان کے مداح فلموں میں بہترین ایکشن اورولن کو پیٹنے کے لیے بہت پسند کرتے ہیں لیکن کیا واقعی سلمان خان ایکشن سین خود کرتے ہیں اس کا خلاصہ حال ہی میں ہوا جب ان کی جگہ فلموں میں ایکشن سین کرنےوالا شخص منظر عام پر آیا۔فلم انڈسٹریز میں فلموں میں اصل اداکاروں کی جگہ ایکشن سین فلمانے کے لیے ان کا باڈی ڈبل ہوتا ہے جو خطرناک سٹنٹ اور ایکشن سین کرتا ہے لیکن شائقین کو اسکرین پر ایسا لگ رہا ہوتا ہے جیسے ولن اور غنڈوں کو اس فلم کا ہیرو ہی مار رہا ہے یا خطرناک سٹنٹ ہیرو خود ہی کر رہا ہے، تاہم حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔سلماں خان وہ بالی ووڈ اداکار ہیں جنہیں مداح ان کے ایکشن کی وجہ سے پسند کرتے ہیں، لیکن

یہ مشکل رول ان کی جگہ ان کا باڈی ڈبل کر رہا ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان سے بےانتہا مشابہت رکھنے والا پرویز قاضی نامی شخص سلمان کی ہر فلم میں ان کی جگہ غنڈوں کو پیٹتا ہے اور اگر سلمان کسی وجہ سے شوٹنگ میں حصہ نہیں لے پاتے تو پرویز ان کی جگہ شوٹنگ کرتا ہے۔اگر پرویز کو حقیقت میں دیکھا جائے تو وہ بالکل سلمان کی طرح نظرآتا ہے جب کہ پیچھے سے دیکھنے پر تو کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ یہ سلمان خان نہیں بلکہ ان کا باڈی ڈبل ہے۔سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ان کے ایکشن سینز کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے لیکن اس فلم میں بھی متعدد سینز پرویز قاضی نے ہی ادا کیے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
40%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
40%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved